لاہور (نمائندہ خصوصی) حکومت کا آمدن والا وفاقی ادارہ محکمہ ریلوے کئی سالوں سے اربوں روپے خسارے کا شکار نکلا۔ پاکستان ریلوے کے کئی وزیر بدے مگر محکمہ ریلوے کی حالت کو نہ بدل سکے ، محکمہ ریلوے اپنی کمرشل و غیر کمرشل زمینیں لیز اور ٹھیکوں پر دے کر بھی خسارے سے باہر نہ نکل سکا ،محکمہ ریلوے مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کے باوجود آمدن میں اضافہ کرنے میں مفلوج رہا۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے لیسکو کا 53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 792 روپے کا نادہندہ ہے۔ محکمہ لیسکو نے اپنی واجب الادا رقم کی مد میں کچھ عرصہ قبل ریلوے ہیڈ کواٹر اور افسران کے گھروں کی بجلی منقطع کر دی تھی ۔ محکمہ ریلوے اپنے پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے والا ادارہ محکمہ لیسکو کا کروڑوں کا مقروض ہو گیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق محکمہ ریلوے کی دوبارہ سے بجلی منقطع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔