اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنیاڑی گاوں میں قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے پولیس پر فائرنگ اور پتھراو کیا گیا۔فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر اور پتھراو سے متعدد اہلکار زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق سنیاڑی گاوں میں قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے دوران اسلام آباد پولیس نے آپریشن کے لیے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی۔آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے پولیس پر فائرنگ اور پتھراو کیا گیا۔فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر طاہر نیازی زخمی ہوگئے۔پتھراو سے متعدد اہلکار زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔