کراچی (نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عبداللہ، صدیق اور مبین شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 3200 امریکی ڈالر، گاڑی، 4 عدد موبائل فونز اور درجنوں ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات برآمد کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو کراچی کے نجی شاپنگ مال سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔