کراچی(کامرس رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز نے کینیڈا میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیرکے فقیدالمثال استقبال پر کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد اور مقامی کینیڈینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑھانے اورپاکستان وکینیڈا کی بزنس کمیونٹی میں موثر رابطوںکیلئے ایس ایم منیر کی کوششیں لائق تحسین ہیں،پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ایس ایم منیر کی ملک میں آمد کا انتظار ہے اور انکی کینیڈا سے واپسی کے بعد ایف پی سی سی آئی الیکشن 2023کیلئے یو بی جی انتخابی مہم تیز ہوجائے گی۔
مرکزی ترجمان یو بی جی نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،ملک کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، پاکستان کی اکنامی کو مضبوط بناناحکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیئے کیونکہ پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوگی تو ہماری آنے والی نسل مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی بھرپور سپورٹ کے اعلان کے بعد سے ڈالر کمزور ہورہا ہے اور روپیہ ایک بار پھر مضبوطی کی جانب گامزن ہے ،وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد سے ملک مسلسل مہنگائی کی جانب رواں دواں ہے اورمہنگائی کی شرح بڑھ کر 21تا22 فیصد تک ہہنچ سکتی ہے ، اہم اقتصادی فیصلے سیاسی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں،ملک اور ملک کے غریب عوام کے مفاد میں فیصدلے کئے جائیں اور غریب عوام کے بجائے مراعات یافتہ طبقہ ،سیاستدان،بیوروکریسی مفادات کی قربانیاں دے