لاہور(نمائندہ خصوصی)
لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کے گھر پر ہونے والے حملہ کے خلاف لاہورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور صدر اعظم چوہدری کے گھر پر حملہ کو تمام صحافی برادری پرحملہ قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد ازجلدگرفتارکرکے بے نقاب کیاجائے اور انھیں قرارواقعی سزادی جائے بصورت دیگر وزیراعلی ہاﺅس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا دیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں لاہور پریس کلب کے نائب صدر ظہیر احمد بابر ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبران گورننگ باڈی عالیہ خان ،احمرکھوکھر، اسد جعفری ، رضا محمد ، محمد کلیم ، نفیس احمد قادری سمیت سابق صدرمحمد شہبازمیاں ،سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے رانامحمد عظیم ، نعیم مصطفی ، حامدریاض ڈوگر ، راجہ ریاض ، شاہد چوہدری،سابق فنانس سیکرٹری شیرازحسنات ، فرخ شہباز وڑائچ ، ضیاءاللہ خان نیازی،ناصر غنی ، عمر شریف،شہبازارائیں سمیت صحافی تنظیموں کے عہدیداران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدر اعظم چوہدری کے گھر پر اس طرح حملہ کرناسنگین نوعیت کاواقعہ ہے جس سے امن و امان کی صورتحال کی قلعی کھل گئی ہے ، ایسے حالات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم حیران ہیں کہ تین دن گزرگئے ہیں لیکن ارباب اختیارکے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور انھوں نے کسی بھی قسم کاعملی اقدام نہیں کیا ۔ انھوں نے حکومت کو اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جمعرات تک گرفتارکرنے کا الٹی میٹم دیا بصورت دیگر جمعرات تک ناصرف وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا بلکہ ملک گیر تحریک بھی چلائی جائے گی۔دوسری جانب سے لاہور ذرائع کےمطابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے صحافی کالونی میں بی بلاک کے کلیئرپلاٹس پر کنسٹرکشن کا کام شروع کروایا تھا ۔جس کے بعد بی بلاک کے کلیئر ایریامیں ممبران نے اپنے پلاٹس پر بلاروک ٹوک گھروں کی تعمیر شروع کردی تھی ور بی بلاک سے ملحقہ سی بلاک میں بھی پلاٹس پر تعمیرات کا کام کر ویا تھا لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری انتظامیہ کے ساتھ ملکر
قبضہ مافیاکے خلاف گرینڈآپریشن کرتے ہوئے بی بلاک میں جو زمین واگزار کرائی گئی تھی اور بی بلاک کی کلیئر جگہ پر ممبران نے چار دیواریاں کیں تھیں جس پر قبضہ فافیا ان سے نالاں تھی
لاہور پریس کلب کی پریس ریلز کے مطابق
لاہورپریس کلب ہاﺅسنگ سوسائٹی میں قبضہ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث صدر اعظم چوہدری خود موقع پر پہنچ گئے تھے ان کے ساتھ سابق صدر محمد شہبازمیاں بھی موجود تھے۔ انھوں نے بی بلاک اورسی بلاک میں تعمیرات شروع کرائیں اور تمام بی بلاک کے الاٹیزکو پیغام دیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ممبران کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے تمام بی بلاک کے ممبران جن کے پلاٹس کلیئر ہیں اعظم چوہدری کے ان اقدامات کی وجہ سے قبضہ مافیا نے ان کے گھر پر حملہ کیا ۔اس صورتحال میں ایڈیٹر www.tariqjaveed.com سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم چوہدری نے کہا کہ مافیا کے سرگرمیوں سے گبھرانے والے نہیں ہیں صحافیوں کے حقوق کبھی بھی پیھچے نہیں ہٹیں گے