راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔وکیل شیخ رشید نے کہا کہ مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ابھی تک کوئی معلومات نہیں شیخ رشید کو کہاں لے گئے ہیں، سابق وزیر داخلہ تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔