اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوں کی وجہ سے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے ناقابلِ برداشت صورتحال پیدا کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ فوجی آپریشنوں کی آڑ میں مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام پر یلغار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی فوج نے بارہمولہ ، کولگام ، پلوامہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس دوران چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار زبردستی گھروں میں گھس کر املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے ان کی رہائش گاہ سے زبردستی نکال کر گرفتار کر لیا