لاہور(نمائندہ خصوصی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے،جس میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے اضافہ کر دیا گیا،قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ نگران حکومت کے ایک ماہ میں پیٹرول 58 روپے مہنگا ہوا،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔