اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور مری میں بھی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 66 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی، شدید بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں جمع ہو جانے والے پانی کی نکاسی کیلئے کام جاری ہے۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز پنجاب کے شہر جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، رینالہ خورد میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی ڈویژن میں 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے