اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس پاکستان عمرعطائ بندیال کی الوداعی ملاقاتیں کیںملازمین سے الوداعی خطاب بھی کیا خطاب میں ملازمین کے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ملازمین نے انھیں تالیان بجاکرداد دی۔ہفتہ کو سپریم کورٹ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ افسران و اسٹاف کیساتھ الوداعی ملاقات کی ہے چیف جسٹس نے انفرادی طورپرتمام ملازمین کا شکریہ ادا۔چیف جسٹس باربارآبدیدہ بھی ہوتے رہے۔اس دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دی۔اورکہاکہ وہ ایک ڈوبتے سورج کی طرح ہیں ماناکہ غروب ہورہے ہیں لیکن آئین وقانون کی پاسداری کی روشنی بھی کرکے جارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہآپ کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج نو سال بڑے اچھے گزرے۔میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے،آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہے، جب سب اکھٹے ہونگےتو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ، آخرمیں انھوں نے اپنے اسٹاف افسر۔دیگرعدالتی عملے۔پرسنل سیکریٹری اوردیگرکےکام کی تعریف کی سیکیورٹی عملے کی خدمات کوبھی سراہا۔چھوٹے گریڈکے عملے کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔