اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن سے دو روز میں پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف تقریباً ایک ماہ سے لندن میں قیام پذیر ہیں، اس دوران انہوں نے نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی اور تاریخ کا اعلان کیا۔ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف نے کمر درد کا علاج بھی کروایا۔ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کینسر خاتمے کی رپورٹ بھی دی۔