لاہور (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے شہزادے لاہور آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے شہزادوں کے دورہ لاہور کا مقصد پاکستان تلور کا شکار کھیلنا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے شاہی خاندان کے شہزادوں کو پاکستان میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب ستلج رینجرز کی تین کمپنیاں ان کی سکیورٹی پر مامور ہونگی۔