اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن، ڈیلرز مارجن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا،دستاویز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 88.55 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93.93 ڈالر تک ہو پہنچ گئی،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے فی لیٹر قیمت 228.59 سے بڑھ کر 252.13 روپے تک پہنچی،رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے اور ڈیلرز کمیشن میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا،پٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کمیشن 7 روپے 41 پیسے تک ہو گیا، فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فریٹ ریٹ میں 1.60 روپے کا اضافہ ہوا ہے،پٹرول پر فی لیٹر فریٹ ریٹ بھی 3.77 روپے سے بڑھ کر 5.37 روپے تک پہنچ گیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فی بیرل پریمیم بھی 11 ڈالر سے بڑھا کر 13.83 ڈالر ادا کرنا پڑا،روپیہ کی قدر میں گراوٹ کے باعث بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن اور ڈیلرز کمشین کو مزید بھی بڑھایا جائے گا۔