اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا ہے ،چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر پیر کو سماعت کریں گے۔فریفین کو اطلاعاتی نوٹسزبھی ارسال کردیے گیے ہیں ابتدا میں درخامواست کے قابل سماعت ہونے بارے دلایل دیے جائیں گے۔قبل ازیںاسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کو 1354/2023 نمبر الاٹ کیا۔بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے دائر درخواست میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا ، چودہ ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی،خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں اور استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔