کراچی(نمائندہ خصوصی)
ڈاکٹر منظور مینگل پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی پر علماء کمیٹی کراچی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب جس میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنما شریک ہوں گئے،جبکہ علماء کمیٹی کراچی کے ترجمان کا کہنا تھا ڈاکٹر منظور مینگل پر ایف آئی آر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مولانا منظور مینگل ایک محب وطن اور پرامن شہری ہیں،لاکھوں علماء کے استاذ اور عالمی شخصیت ہیں پوری دنیا میں ان کے شاگرد ہیں،جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے ڈاکٹر منظور مینگل کے کردار کو مجروح کیا ہے،انتظامیہ فی الفور جھوٹی ایف آئی آر واپس لے بصورت دیگر کراچی علماء کمیٹی انتہائی سخت فیصلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار کراچی علمإ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوۓصدراہلسنت علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا مزمل صدیقی رہنما اہل حدیث یوتھ فورس، سنی علماء کونسل،مولانا نجیب اللہ عمر صاحب رہنما انجمن دعوت اہل سنہ والجماعت، جمیعت علماء اسلام رہنما تحریک رہنما سنی علماء کونسل کراچی جمیعت علماء اسلام س، رہنما اہلسنّت والجماعت مولانا ربنواز حنفی صاحب،مولانا تاج حنفی صاحب،پاکستان راہ حق کے اشرف میمن،سیدمحی الدین شاہ،ترجمان کراچی عمرمعاویہ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی، مولاناعبدالرافع شاہ بخاری، امیرفضل خالق،مولانااحمدحسن،قاری عبدالوھاب،قاری عبدالقدیر،پروفیسرسیف الرحمن عباسی،ایس ایچ او تھانہ کلفٹن کا ایک ملک دشمن اور غدار وطن خالد راؤ کی مدعیت میں ایف آئی آر کا درج کرنا ایک مخصوص طبقے کی نمائندگی ہے،SHO کلفٹن جھوٹی ایف آئی آر کرکے شہر کراچی کے حالات کو خراب کرنا چاہتا ہے،پورا شہر کراچی مولانا منظور مینگل کے چاہنے والوں کا ہے،SHO کلفٹن ایک غدار وطن دہشت گرد کے کہنے پر شہر کراچی کے پرامن حالات کو غلط روش پر لیجانے سے باز رہے وگرنہ تمام تر حالات کی زمہ داری SHO کلفٹن اور غدار وطن خالد راؤ پر ہوگی،اصحاب رسولﷺ کے گستاخوں کے خلاف قانون سازی تک آئینی جدوجہد جاری رکھیں گۓ