کراچی(نمائندہ خصوصی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے طویل تاخیر کے بعد افسران اور ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں التوا کا شکار تھیں۔ذرائع کے پی آئی اے نے تنخواہیں 2 مختلف بینکوں سے 17 ارب کی خطیر رقم ملنے کے بعد جاری کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ رقم کے ذریعے ایندھن فراہم کرنے والی کمپنیز اور ایف بی آر کو بھی ادائیگیاں جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بینکوں سے ملنے والی خطیر رقم کے ذریعے فوری مرمت والے جہازوں کے فاضل پرزہ جات بھی خریدے جائیں گے۔