کراچی (کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر شبیر حسن منشا چھرا نے معروف جوئیلرز اویس آدمانی کو ایف پی سی سی آئی کی کمیٹی ”ایکسپورٹ پروموشن آف جوئیل پراڈکٹس“ کا کنوینر مقرر کرتے ہوئے کہا نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اویس آدمانی ایک تجربہ کار کاروباری شخص ہیں جو اپنے تجربہ اور وژن سے جوئیل ٹریڈ سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کریں گے اور انڈسٹری اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ اویس آدمانی نے اپنی تقرری پر صدر ایف پی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور انڈسٹری کے مسائل کوحل کرنے میں اپنے تجربہ کو بروئے کار لائیں گے۔