کراچی( بیورو رپورٹ )
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے کراچی پولیس آفس (KPO) میں الیکٹرونک میڈیا کے 25 رکنی بیورو چیفس سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں بیورو چیفس نے ایڈیشنل آئی جی کو بطور پولیس چیف تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملاقات کے دوران پولیس کو درپیش چیلنجز اور موجودہ پالیسی پر گفتگو کی۔
پولیس چیف نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم ، منشیات، اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف سخت ترین کارروائیوں سمیت جدید تفتیشی نظام کیلئے پر ممکن وسائل فراہم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ پولیس چیف نے میڈیا کے نمائندوں سے درخواست کی کہ پولیس کی مثبت اور منفی کارکردگی کی نشاندھی کی جائے تاکہ محکمے کے نظام میں مزید اصلاحات کی جاسکیں ۔ملاقات کے اختتام پر پولیس چیف نے تمام بیورو چیفس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔