کراچی( کامرس رپورٹر)
نگران حکومت نےعوام پر پیٹرول دے مارا
ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 331 فی لیٹر کا ہو گیا عوام مہنگائی کا نیا طوفان مسلط ہو جائے گا
ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے صرف ایک ماہ میں پیٹرول ڈیزل اس قدر مہنگا گیا ۔نگران حکومت کے صرف 30 دن میں پیٹرول 58 اور ڈیزل 56 روپے فی لیٹر ریکارڈ مہنگا ہوا ذرائع کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چوتھی بار اضافہ کیا گیانگران حکومت نے اسٹیٹ بینک کے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے پر ” تیل ” پھیر دیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں آئندہ دنوں مہنگائی کم ہونے کا دعوی کیا تھاذرائع کے مطابق ایک ماہ میں پیٹرول 21 فیصد اور ڈیزل 20 فیصد مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا