چلاس( نمائندہ خصوصی )
رات گئے بارش اور برف باری سے بابوسر روڈ بدستور بلاک ہے۔بابوسر ٹاپ پر سخت موسمی حالات اور 7 انچ تک برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے عارضی طور پر روڈ پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور محکمہ تعمیرات کی مشنری سے بابوسر ٹاپ اور مضافات میں سڑک پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔مسافروں اور سیاحوں سے گزارش کیجاتی ہے کہ بابوسر ٹاپ پر موسمی صورت حال بہتر ہونے اور روڈ پر سے برف ہٹانے تک بابوسرکاغان روڈ پر سفر سے گریز کریں اور سفر کیلئے متبادل شاہراہ قراقرم کا استعمال کریں۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے ٹورسٹ پولیس اور مقامی رضاکار فورس کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔