کراچی( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائےمحکمہ تخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ ماجدہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے انکی دادی زریں آرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کابچھڑنا بڑا صدمہ ہوتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کےشریک ہیں اور انکے سوگوار خاندان کےساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔