راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کا مقصدپاکستان کی کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں جدید آلات کے ذریعے زرعی انقلاب لانا ہے۔وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابقکپاس کی فصل پر سفیدمکھی کے حملے کی تلاش کیلئے ایک میکنزم پر کام کیا جاتا ہے، اس عمل میں کیڑوں کے حملے والے علاقوں پر ایک ہاٹ سپاٹ بن جاتا ہے۔ ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں 13 اور14ستمبر کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سفیدپَر مکھی کے حملے کی روک تھام کیلئے کیڑے مار دوا کاا سپرے کیا گیا،حملے سے متاثر ہونے والا رقبہ تقریباً 100,000 ایکڑ ہے،کیڑوں کے پھیلاو¿ کے مرکز پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 10,000 ایکڑسے زائد رقبے پرسپرے کیا گیا۔ اس تمام تر مشق میں LIMS کا کردارباہمی ہم آہنگی، سہولت کاری اور مینجمنٹ کا رہا۔