کراچی(نمائندہ خصوصی) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے مستونگ بلاسٹ کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے,تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے, پیٹرولنگ,پکٹنگ,ناکہ بندی سخت بنانے, جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بنا کر مجموعی امور کو ٹھوس اور مو¿ثر بنانیکے سلسلے میں آئی جی سندھ نے رینج ڈسٹرکٹس اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران وجوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سے متعلق و حفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام تر کاروائیوں کو منظم اور کامیاب بنایا جاسکے۔