کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں جے یوآئی رہنما و ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دھماکہ حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ، حافظ حمد اللہ منگوچڑ جارہے تھے ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی رہنما کے ساتھی اور گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔