کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس کا تمام ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 4 ستمبر کو ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔نیب قوانین میں ترمیم کے بعد ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔