اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفی منظور کر لیا گیا۔وزارت قانون نے اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق اصغر حیدر کا استعفی 15 ستمبر سے منظور کیا جاتا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے 9 ستمیر کو استعفی دیا تھا، جو وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گیا تھا۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات پر استعفی دیا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدتِ ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔