اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہاہے کہ صداقت عباسی کے مقدمے میں پراسیکیوشن نے مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے،انھوں نے یہ بات کیس کی سماعت کے بعدمیڈیاسے کی ہے انھوں نے مزیدکہاکہ دو باتیں بڑی کلیرٹی کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں،صداقت عباسی پارلیمنٹ لاجز کے باہر سے اغوا ہوئے ہیں،سیف سٹی ہے یا کیمرے بولیں گے یا اندھیر ہوگا،اندھیرا ہوا تو سمجھیں اغوا کار وہیں کا ہے اور کیمرے بولے تو اغوا کار کا کہرا خود مل جائے گا،اگر کوئی مقدمہ ہے تو اسکی گرفتاری ڈال کر انہیں کہیں پیش کر دیں،عمر اعوان کیس میں جب نوٹس جاری ہوا تو انکے ہوش و ہواس ٹھکانے ائے،توہین عدالت کا دوسرا آپشن ہمارے پاس موجود ہے ،آئین کے مطابق ریاست کہہ ہی نہیں سکتی کہ بندہ کہا گیا ہے،جو یہ کہے گا کہ وہ نوکری کے قابل نہیں،اگر پولیس سروس کا بندہ ہے یہ کام نہیں کر سکتا تو یہاں سے نکلنے کے بعد چیری بلاسم حاضر ہے۔