اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی آئی اے کے تمام بینک اکاونٹس بحال کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر منجمد کئے گئے پی آئی اے کے تمام بینک اکاونٹس بحال کردیئے ہیں۔بینک اکانٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا اور ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بھی بینک اکانٹس بحال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔