اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بین الحکومتی بنیادوں پر مختلف ممالک کے ساتھ اہم معاہدوں کے معاملے پر وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹل ٹرانزیکشن کی سربراہی وزیر خزانہ سے واپس لے لی،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاوی وزیر برائے نجکاری کو چئیرمین کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے،ذرائع نے بتایا کہ نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو نجکاری کمیشن کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹل ٹرانزیکشن کی تشکیل نو کی وفاقی کابینہ سے منظوری حآصل کر لی گئی ،وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حآصل کی گئی ،کابینہ کمیٹی برائے برائے انٹر گورنمنٹل ٹرانزیکشن کی تعداد 6 ہو گئی۔