اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات بارے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر پیش ہوئے اور بتایا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، وہ خود آکر دلائل دیں گے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔