ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)
ڈیرہ اسماعیل خان بغیر وارنٹ کے گھر میں گھسنے پر ایس ایچ او کو 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا تفصیلات کےمطابق
ڈیرہ اسماعیل خان کے ایڈیشنل سیشن جج 6 الیاس خان کی عدالت نے چادر و چار دیواری تقدس پامال کرنے کی پاداش میں ایس ایچ او ٹاؤن شپ مختیار احمد کو سکشن 32 کے تحت3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔سابق ایس ایچ او مختیارخان شہری کے گھر بغیر کسی سرچ وارنٹ کے داخل ہوا تھا۔ شہری برکت اللہ نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔