حیدرآباد(نمائندہ خصوصی)جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید کی سزا
ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے ملزم کے خلاف سال 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ I حیدرآباد عالیہ سحر قائمخانی نے قدیر الحسن کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید کی سزا سنائی۔ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ سب انسپیکٹر ولی محمد مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کروایا۔