اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گذرگاہ کشیدگی کے باعث ساتویں روز بھی بند رہی۔
سکیورٹی حکام کے مطابق طورخم سرحدی گذرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام سے کشیدگی تاحال برقرار ہے۔طورخم سرحدی گذرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔ سرحد کی دونوں طرف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں۔طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا جس میں سرحدی گذرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے