اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے نئے عدالتی سال کی تقریب کے بعدشرکاءکے لیے دی گئی ٹی پارٹی میں ایک وکیل کی جانب سے دی گئی درخواست انھیں واپس لوٹاتے ہوئے کہاکہ یہ درخواست دینے کاطریقہ نہیں ہے اس کے لیے یاتواپنے وکلاءنمائندوں کے ذریعے رابطہ کریں یاپھرآفس سے رجوع کریں وہ یہاں درخواستیں وصول نہیں کرتے ہاں اگر وہ کبھی وکلاء کے نمائندے بن جائیں اور منتخب ہوکے آئیں تواور بات ہوگی۔