اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کی تقریب میں موجودہ چیف جسٹس عمرعطاءبندیال اور نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے درمیان دوریاں اسی طرح سے برقرار ہیں ۔دوران تقریب دونوں ججزنے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی جبکہ تقریب میں چیف جسٹس عمرعطاءبندیال نے نامزدچیف جسٹس کواپنابھائی قرار دیااور کہاکہ بلاشبہ میرے بھائی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قابل تعریف ہیں، جسٹس قاضی فائز میرے لیے بہت معتبر ہیں۔فل کورٹ ریفرنس کے دوران چیف جسٹس کے دائیں جانب جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی نشست تھی۔تقریب کے بعدریفریشمنٹ کے دوران بھی دونوں ججزمیں فاصلہ رہااور دونوں اپنے اپنے حامیوں میں گھرے رہے اس دوران وکلاءنے دونوںججزکے ساتھ اپنی تصاویر بھی بنوائیں۔