اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کو یورپ سے جوڑنے کا جیسا خواب آج دنیا کے بیس ملک دیکھ رہے ہیں ویسے ہی خواب کی عملی تکمیل ایک پاکستانی وزیر اعظم نے 33 سال قبل موٹر وے کے ذریعے شروع گر دی تھی۔ ہم نے اسے جیلوں میں ڈالا، جلا وطن کیا، پیاروں سے محروم کیا، بیٹی کو اذیتوں سے کزارا اور اسی کو کامیابی سمجھا۔