اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے قائداعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں آج ہم پاکستان کے بانی، قائد اعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی احترام اور عقیدت سے بنا رہے ہیں،ان کا تصور، قائدانہ کردار، اور پاکستان کے لئے عزم آنی والی تمام نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا انہوں نے جمہوری، ترقی پسند پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جہاں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں، شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں رونما ہونے والے جڑانوالہ جیسے سانحات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہم نے قائداعظم کے وڑن اور بتائے ہوئے راستے پر نہیں چل رہے ہیں قائداعظم کو پختہ یقین تھا کہ ملک کی ترقی اتحاد، ہم آہنگی اور رواداری میں ہی ہے،ملک کو ترقی کی راہوں پر اگر لیکر جانا ہے تو قائداعظمکے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کی پاسداری کرنی ہوگی۔