نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے نئی دلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماوں کے ایجنڈے میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی اور دیگر امور کے شعبے شامل تھے ۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے مذکو رہ تمام شعبوں پر بات چیت کی ہے ۔