چونیاں (نمائندہ خصوصی) سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی اسمگل ہوئی روکا کیوں نہیں گیا؟،اقتدار میں آئے تو عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔چونیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پانچ لاکھ ٹن چینی سمگل ہوئی روکا کیوں نہیں گیا؟،یہاں آ کر پتا چلا حکومتی مشینری یہاں تک پہنچ ہی نہیں سکی، ہم ایسی پارٹی بنا رہے ہیں جو سب سے پہلے عوامی سہولیات پر یقین رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ انتہائی افسوسناک ہے، جن کے گھر اجڑ گئے انہیں نئے گھر بنا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس جذبے سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اس سے 10گنا زیادہ جذبے سے آئی پی پی میں کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر آئی پی پی اقتدار میں آئی تو عوام کوریلیف فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جلد ہونے چاہئیں مگر اس کے لئے نئی حلقہ بندیاں بھی ضروری ہیں۔