ٹھٹھہ (نمائندہ خصوصی) ٹھٹھہ میں کار اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے فقیرگولائی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو سجاول ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت وتیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔