اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی بنک کے کنٹری ڈایریکٹر ناجے بنحسین نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں نگران وفاقی وزیرِ خرانہ شماد اختر بھی شریک تھے، وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی بنک پاکستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے،حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرے،عالمی بنک نے 2022 کے تاریخی سیلاب میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کیا،متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن انتظامی مدد فراہم کرے گی،ناجے بنحسین نے وزیرِ اعظم کو عالمی بنک کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں اور جنیوا میں عالمی بنک کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئےاعلان کی گئی امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔