اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ قائد اعظم انسانی آزادی کے علمبردار تھے،18ویں آئینی ترمیم وفاق،اکائیوں کے درمیان مضبوط بندھن ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں قائداعظم کے 75ویں یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان انسانی آزادی کے علمبردار تھے،ان کا فلسفہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا فلسفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے غیرمسلم شہریوں کے لئے بھی محفوظ ملک بنایا، ان کے نظریہ کی بنیاد پر ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ءکا آئین بنایا۔انہوںنے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان مضبوط بندھن ہے۔