لاہور (نمائندہ خصوصی) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی فارن ایکسچینج کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر 48 چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران 59 افراد کو گرفتار کرکے 48 مقدمات درج کیے گئے۔ اس عرصے کے دوران 11 افراد کے خلاف غیرقانونی کرنسی ایکس چینج پر انکوائریاں شروع کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق انکوائری کے بعد مزید 9 مقدمات درج کرلیے گئے۔ چھاپوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد ڈالرز بھی پکڑے گئے۔ دیگر مختلف ممالک کی 20 ملین سے زائد کرنسی قبضے میں لی گئی۔حکام کے مطابق حوالے ہنڈی میں استعمال ہونے والے 97ملین سے زائد روپے بھی قبضے میں لیے گئے،مجموعی طور پر ڈیڑھ 100 ملین روپے سے زائد کی رقم پکڑی گئی۔ ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی ،غیرقانونی فارن ایکسچینج پرکارائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کر ادی گئی ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے کریک ڈاو¿ن میں 15کروڑسے زائد کی ریکوری کرلی ،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر 48 چھاپے مارے،ان چھاپوں کے دوران 59 افراد کو گرفتارکرکے 48 مقدمات درج کئے گئے،11 افراد کے خلاف غیر قانونی کرنسی ایکسچیج پرانکوائریاں شروع کیں ، انکوائری کے ںعد مزید 9 مقدمات درج کرلئے گئے، چھاپوں کے دوران 106800 امریکی ڈالرپکڑے گئے، 2کروڑمالیت سے زائد کی دیگر غیرملکی کرنسی قبضہ میں لی گئی،حوالے ہندی میں استعمال ہونے والے9کروڑ 83لاکھ روپے پکڑے گئے ،وزرات داخلہ ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو بھی پیش کر دی۔