کولمبو(نیٹ نیوز۔ مانٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشال ملک پاکستان بھارت کے درمیان ہونیوالا میچ دیکھنے کولمبو پہنچ گئیں۔ انہیں دیکھتے ہی بھارت اور بھارتی ہندووں کی آنکھیں پھٹ گئیں میڈیا سے گفتگو کے دوران مشال ملک نے کمال نشانے لگائے اور کہا ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے آئی ہوں، بھارت پاکستان کا میچ دلچسپ ہوتا ہے، اس میچ کو انڈیا پاکستان کی جنگ سے بڑھ کر لیا جاتا ہے، پاک بھارت میچ پر پوری قوم جذباتی ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہترین ہے، ہم ہی جیتیں گے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے ہم پھر بھی گرین شرٹس کے ساتھ ہیں، انڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے چلتے رہتے ہیں۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے 25 کروڑ لوگوں کی دعائیں ہیں، پاکستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی دعائیں بھی ساتھ ہیں، پاکستان کی ٹیم جیتے یا ہارے ہم اس ٹیم کے ساتھ ہیں، میں دعا گو ہوں کہ پاکستان آج کا میچ ضرور جیتے اور جیتے گی۔کرکٹ کے میدان میں بھی ہم بھارت کو دکھا سکیں کہ کرکٹ کو لے کر ہمارے کیا جذبات ہیں،بھارت کو پتہ لگےپاکستانی کسی بھی میدان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بھارت کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دیتا ہے،بھارت کو کم از کم کھیل میں سیاسی پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہیے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انڈیا میں آر ایس ایس کی سرکار نے جی 20 میں صحافیوں کے ساتھ برا سلوک کیا، کشمیریوں کی آواز کو بھی کرفیو لگا کر دبایا جا رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن کے لیے اقدامات کرنے پڑتے ہیں،ہمیشہ سے بھارت کی جانب سے امن کو خراب کیا گیا ہے، آر ایس ایس کی سرکار کشمیریوں کے خون پر بنتی ہے، پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منانے پر ظلم کیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے نہیں دیا جاتا۔واضح رہے کہ بھار مشال ملک کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مشیر خاص بننے پر واویلا مچایا تھا۔