کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) ہیلی کاپٹروں سے ہیوی آپریشن میں پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جانباز اہلکاروں نے منشیات تیار کرنیوالی 5 فیکٹریاں تباہ کر دیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1000 کلو چرس قبضے میں لے لی۔نجی ٹی وی کے مطابق قلعہ عبداللہ میں بھنگ کی فصل اور منشیات تیار کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن کا آغاز 2 روز پہلے قبائلی جرگے کے بعد کیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس، پاک فوج، لیویز پولیس اور ایف سی کے اہلکار آپریشن میں شامل ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہےکہ اب تک 1000 کلو چرس برآمد کر کے 5 فیکٹریاں تباہ کر دی گئیں جبکہ کارروائیوں کے دوران 4 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔