کابل(نمائندہ خصوصی) طورخم بارڈر کی مسلسل بندش پر افغان وزارت خارجہ کا تفصیلی بیان سامنے آگیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر تیار ہیں۔ طورخم پر ایک پرانی چوکی کی تعمیر نو کرنے والی ہماری سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ بارڈر کی بندش دوطرفہ ہی نہیں علاقائی تجارت کے لیے بھی نقصان دہ ہے، ہمارے برآمدگی کنٹینیرز کراچی پورٹ پر کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔اس سے قبل نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ طور خم بارڈر پر پاکستانی سرحد کے اندر افغانستان نے چوکی بنانے کی کوشش کی ہے۔