فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن عامرطفیل کی زیرنگرانی فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کے انچارج راشد عنایت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر میٹرریورس کرکے ،گیس پریشربڑھانے اور کمپریسر کے غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے گیس چوری کرنےوالے6صارفین کے کنکشن کاٹ دیئے ۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے فیصل آباد میں گیس چوروں کونکیل ڈالنے کیلئے 26ٹاسک فورس ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے انہیں مختلف علاقے الاٹ کردیئے جوکہ اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں کریں گی مذکورہ ٹاسک فورسز نے فیض آباد اورمنیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے گھریلومیٹروں کا پریشربڑھا کر کمرشل مقاصدکیلئے گیس کا استعمال کرنے پر صارفین کے کنکشن کاٹ دیئے۔جبکہ کھرڑیانوالہ میں میٹرریورس کرکے گیس چوری کرنے پرایک گیس کا کنکشن کاٹ دیا۔جبکہ سمندری روڈ پرعلامہ اقبال کالونی اوراسکی ملحقہ آبادیوں میں گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کے غیرقانونی استعمال کرنے پر 2صارفین کے گیس کنکشن منقطع کردیئے۔غیرقانونی کمپریسراستعمال کی وجہ سے صارفین تک گیس کی بلاتعطل فراہمی بڑی رکاوٹ تھی جبکہ ٹاسک فورس نے مشکوک گیس میٹرکوتبدیل کرکے لیبارٹری بھجوایا تومذکورہ میٹرمیں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد گیس چوری ثابت ہوئی انچارج سوئی ٹاسک فورس راشد عنایت کا کہنا تھاکہ گیس چوری روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پرکام شروع کردیا اورگیس چوری کرنے والوں کے خلاف کمپنی پالیسی کے مطابق قانونی کارروائی کے مطابق قانونی کارروائی کےساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی ہوگے۔