اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقعہ پر آج (پیرکو) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں فل کورٹ ریفرنس کورٹ نمبر ایک میں منعقد ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے تمام معزز جج شرکت کریں گے اور اس موقعہ اٹارنی جنرل پاکستان ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ مذکورہ تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء، لاءافسران ، عدالتی عملہ اور دیگر مدعو کردہ افراد شرکت کریں گے۔