کراچی (نمائندہ خصوصی) نے کہا ہے کہ وہ کووڈ شہداءکے لواحقین کے لئے جلد ہی ایک فنڈ قائم کریں گے ، جن سے ضرورت مند فیملیز کی مدد کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کے شعبے کو خاصی اہمیت دی جائے گی اور ان کی مراعات میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ کے لیے جلد ہی ٹاسک فورس کی تشکیل دی جائے گی جب تک وہ اس عہدے پہ ہیں ، ہیلتھ کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ بہتری کی کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے تحت اتوار 10 ستمبرکوکراچی کے ایک مقامی کلب میں شہدائے کووڈ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد کووڈ کی وباءمیں شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف ، انکے لواحقین اور کراچی کے وہ بڑے اسپتال جنہوں نے سب پہلے آگے بڑھ کر اس وباءسے نبرد آزما ہوئے خارج تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب میں شہدائے کووڈ کی فیملیز کے علاوہ کراچی کے مختلف بڑے اسپتال جن میں انڈس اسپتال ، جناح اسپتال ، این آئی سی وی ڈی ، سول اسپتال ، ڈاو یونیورسٹی ، ضیاءالدین یونیورسٹی اسپتال اور ایکسپو سینٹر کووڈ یونٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدااللہ متقی نے مہمانان اور شہداءکووڈ کے لواحقین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کووڈ شہداءکو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ شہداءنے اپنے فرض کی ادائگی میں جو لازوال قربانی دی اس کو انسانیت کبھی نہیں بھولے گی۔ اور آج کی اس محفل کا مقصد صرف ان شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا نہیں بلکہ یہ عہد کرنا بھی ہے کہ ہم بھی سب بھی اپنے فرائض کی انجام دہی اسی اخلاص اور تندہی سے انجام دیں گے جیسا کہ کووڈ شہداءنے انجام دیں۔ تقریب کے اختتام پہ مہمان خصوصی نے شہداءکووڈ کی فیملیز اور مختلف ہسپتالوں کے نمائندہ ڈاکٹرز کو گلدستے پیش کئیے۔