کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر ورہنما ایم کیوایم سید امین الحق نے کہا کامیاب انتخابی حکمت عملی ایم کیو ایم کا شعار ہے۔امین الحق نے کرایچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم میں تمام فیصلے میرٹ پر کئے جارہے ہیں، ایم کیو ایم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم کی وجہ سے آج شہر کی آبادی میں لاکھوں افراد کا اضافہ ہوا ہے، کراچی میں ایک قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔سید امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کامیاب انتخابی حکمت عملی ایم کیو ایم کا شعار ہے جس کو ہمیشہ سے اپنائے رکھیں گے۔